اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی ميں اے اين پی رہنما بشير جان پر حملے کا ملزم گرفتار کرلیا گیا، دیگر کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر سمیت 3 دیگر ملزمان بھی دھرلئے گئے۔
سی آئی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ناگن چورنگی کے قريب کارروائی کی اور ذيشان غوث کو گرفتار کرلیا، ملزم پوليس اہلکاروں سمیت کئی افراد کے قتل اور اے اين پی رہنما بشير جان پر بم حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ذيشان نے ناظم آباد، خواجہ اجمير نگری، شاہ فيصل کالونی اور سرسيد ٹاؤن ميں قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا، گرفتار ملزم سے 2 نائن ايم ايم پستول بھی برآمد ہوئے ہيں۔
نيو کراچی پوليس کی ایک کارروائی میں 5 افراد کو قتل کرنے والا مبينہ ٹارگٹ کلر اعظم عرف بلی گرفتار کرليا گيا، لیاری افشانی گلی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور دو افراد کو حراست ميں لے لیا۔ سماء