اسٹاف رپورٹ
کراچی : سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی دائر درخواست مسترد کئے جانے پر 3 ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے، پولیس منہ تکتی رہ گئی۔
اغوا برائے تاوان کے کیس میں ملزمان شمس اللہ، نعمت اللہ اور بہاء الدین پر اللہ محمد نامی شخص کو اغواء کرنے کا الزام تھا۔
سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی، جس پر تینوں ملزمان پوليس کی موجودگی ميں عدالت سے بھاگ نکلے۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی نہيں کی۔ سماء