Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

انتہائی مطلوب کالعدم طالبان جنگجوعدنان رشیدکےگھرپربمباری،4افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ڈیسک:
میران شاہ : باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں کالعدم طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد جنگجو عدنان رشید کے گھر پر بمباری میں عدنان رشید شدید زخمی ہوا ہے، جب کہ بمباری میں 4 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد جنگجو کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جنگجو عدنان رشید کی کمین گاہ پر بمباری میں عدنان رشید شدید زخمی ہو، جب کہ چار افراد مارے گئے، جب کہ اس کی بیوی، بیٹا اور بیٹی بمباری میں زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسزنےگزشتہ رات عدنان رشید کےگھربمباری کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے ہمزونی میں بمباری میں کالعدم طالبان جنگجو عدنان رشید کے گھر پر ہوئی، عدنان رشید گزشتہ سال بنوں جیل پر حملے میں فرارہوا تھا، عدنان رشید سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube