اسٹاف رپورٹ
پشاور: پشاورميں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے باچا خان چوک کےقريب پانچ وزنی بم ناکارہ بناديا ہے۔
پوليس کے مطابق باچا خان چوک کے قريب زیرتعمیرفلائي اوورکے نيچے بم کی اطلاع ملی ۔ جسکے بعد بم ڈسپوزل يونٹ کوطلب کرليا گیا جنہوں نے واٹربلاسٹ کے ذریعے بم کوناکارہ بناديا ، دھماکہ اتنا زوردارتھا کہ شہری خوف میں مبتلا ہوگئے ۔ بی ڈی یوکے مطابق پانچ کلو وزنی بم پلاسٹک کے ڈبے میں نصب کیا گیا تھا ۔
سماء