Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کمزور اور بزدل سیاستدان قوم کو مغالطے میں ڈال رہے ہیں،بلاول بھٹو

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ڈیسک:
کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلٰی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم طالبان سے مذاکرات سے پہلے انہیں شکست دینی ہوگی، ملک میں کالعدم طالبان کے خلاف کارروائی کیلئے اتفاق رائے موجود نہیں، اسے دوبارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

طالبان کو پہلے ہرانا ہوگا۔۔ پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں، بی بی سی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زداری پھٹ پڑے۔ بلاؤل بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کے کچھ سیاستدان خوفزدہ اور بزدل ہیں، کچھ سیاست دانوں نے ملک و قوم کو مغالطے میں ڈالا ہوا ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے معاملے پرجان بوجھ کر قوم کو الجھا رہے ہیں۔

بلاؤل کا کہنا تھا کہ  بعض سیاستدان اس معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنے کیلئے خود کو تیار نہیں کر سکتے، پیپلزپارٹی کے سرپرست کا کہنا تھا کہ پوری قوم متحد ہو تو کالعدم طالبان سب کو تو نہیں مارسکتے، تحفظات کے باوجود کالعدم طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر حکومت کی حمایت کا فیصلہ چھ ماہ گزر گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باتیں تو بہت ہوئیں، لیکن عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، غیر مشروط مذاکرات کمزوری کی نشانی ہے، اب مذاکرات مشروط ہونے چاہئیں، کالعدم طالبان پہلے ہتھیار ڈالیں، پاکستان کے آئین کو تسلیم اور اسلامی قوانین کی پاسداری کریں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube