Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

مولانا جلبانی کی نماز جنازہ آج ہوگی، سندھ میں تین روزہ سوگ کا اعلان

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
کراچی: مجلس وحدت المسلیمین کے مرکزی رہنماء علامہ ناصرعباس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ناکام حکمران ہیں، جوعوام کوتحفظ دینے میںناکام ہوچکے ہیں۔

کراچی کے علاقے انچولی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلیمین کے مرکزی رہنماء علامہ ناصرعباس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا ديدارعلي جلباني کے قاتلوں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے ورنہ پورے ملک میں احتجاج کرینگے۔

انھوں نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ دہشتگردوں کیخلاف ملک بھر میں آپریشن کیا جائے۔ علامہ ناصرعباس نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم تین روزہ سوگ اور آج یوم احتجاج منائے گی۔۔

انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے حامی تمام جماعتوں پر پابندی لگادی جائے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube