Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

حج کرپشن کیس کا فیصلہ: ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ کیس کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالت نے دو ہزار دس میں حج کرنے والے افراد کو پانچ ہزار روپے فی کس واپس کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

حج کرپشن کیس کا بیس نومبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پڑھ کر سنایا، چھتیس صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار دس کے حج کے دوران صرف نہ صرف حجاج کو لوٹا گیا بلکہ اس سے ملک کی بدنامی بھی ہوئی ۔ ایف آئی اے کیس کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے والے سیاستدانوں، بیورکریٹس اور بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حج آرگنائزرز، حجاج سے وصول کئے گئے پانچ ہزار روپے فی کس واپس کریں۔ ایف آئی اے اس بات کا بھی جائزہ لے کہ حجاج سے وصول کی گئی اضافی رقم واپس کی گی یا نہیں۔

عدالت نے ہدایت ہے کہ حکومت حج انتظامات کے لیے گائیڈ لائنز جاری کرے۔ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، عدالت عظمیٰ نے 2010ء میں حج انتظامات میں بدانتظامی کا نوٹس لیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube