اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : الیکشن کمیشن دس دسمبر کو بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے حتمی اور سرکاری نتائج کا اعلان کرے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج جلد مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان کے جن بلدیاتی حلقوں میں انتخابات نہیں ہوئے وہاں ایک ماہ میں الیکشن کرائے جائیں گے۔ سماء