Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کراناچاہتے ہیں،الیکشن کمیشن سے ٹکراؤنہیں ہوگا،شرجیل میمن

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 100 فیصد بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے، متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات مارچ میں کرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا۔

کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ امیدواروں کو الیکشن مہم کرنے کا وقت ملنا چاہئے، کابینہ کے تمام وزراء متفق ہیں کہ الیکشن مارچ میں ہونے چاہئیں، بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ پر ای سی پی سے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت 100 فیصد بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے،  معاملات آئین کے دائرے میں رہ کرحل کریں گے، الیکشن کمیشن سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا، بلدیاتی الیکشن کی نئی تاریخ پرالیکشن کمیشن سےمشاورت کرینگے، الیکشن کمیشن جس تاریخ پر راضی ہوگا اس پر انتخاب کرائیں گے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور دیگر علاقوں میں گندم کی قیمتیں زیادہ ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جو گندم کی قیمت کنٹرول کرتا آیا ہے، ہماری خواہش ہے کہ سرکلر ریلوے کا کام جلد شروع کردیا جائے، ریلوے کی قبضہ شدہ زمین جلد چھڑائیں گے، وزیر ٹرانسپورٹ منصوبے کیلئے اس کی ضروریات پوری کریں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube