Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی: رینجرز کے ٹرک پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی: لانڈھی ایٹی نائن میں رینجرز کے ٹرک پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

لانڈھی 89 میں دہشت گردوں نے کیا رینجرز کے ٹرک پر بم سے حملہ ۔۔۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری موٹر سائیکل کو اس وقت دھماکے سےاڑا دیا گیا ۔ جب رینجرزکا ٹرک قریب سے گزر رہا تھا ۔۔ زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

رینجرز پر بم حملے میں قریبی گھروں اور بس کو بھی نقصان پہنچا۔ رینجرز نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے دو بھائیوں سمیت دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

دھماکوں سے چار بند دکانوں کے شٹر بھی اکھڑ گئے اور ایک بس کو بھی نقصان پہنچا۔

علاقہ مکین کہتے ہیں کہ اگر دھماکہ مارکیٹ کھلنے کے بعد ہوتا تو زیادہ تباہی پھیلتی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube