Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

شہباز شریف کی من موہن سنگھ سے ملاقات

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

نئی دھلی: وزیراعلٰی شہباز شریف نے نئی دلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی ہمراہ تھے۔

نواز شریف کی جانب سے دورہ پاکستان کا دعوت نامہ من موہن سنگھ کوپیش کردیا گیا۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف پاک بھارت تعلقات میں مثبت پیشرفت کیلئے آج نئی دلی پہنچے۔ انہیں بھارتی پنجاب کے ہم منصب پرکاش سنگھ بادل نے بھارت مدعو کیا تھا۔ دلی پہنچنے پرشہباز شریف نے کہا کہ نیک خواہشات کے ساتھ بھارت آئے ہیں۔

دورہ بھارت کے دوران شہباز شریف وزیر تجارت آنند شرما سے بھی ملاقات کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube