Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پشاورسےپنجاب تک دھندکاراج، ٹرینیں لیٹ،پروازیں منسوخ،حدنگاہ صفر

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2013 | Last Updated: 8 years ago

ویب ڈیسک:
لاہور/شیخوپورہ/ملتان/پشاور/صوابی: صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور پنجاب بھر میں دھند کا راج قائم ہوگیا، جس سے کام کاج ٹھپ، اور ٹرينيں ليٹ، ايئر پورٹ بند اور پروازيں منسوخ ہوگئی ہیں، دھند کے باعث ہر چيز دھندلا گئی ہے۔

مختلف علاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے موٹر وے پولیس نے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں شدید دھند کے باعث بھیرہ سے لاہور تک موٹر وے کو بند کردیا گیا ہے۔ جب کہ ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو، کالا شاہ کاکو انٹر چینج بھی دھند کے باعث بند ہیں۔

ترجمان موٹر وے کا مزید کہنا ہے کہ لاہور سے کوٹ مومن تک موٹر وے ایم ٹو ابھی تک بند ہے، جب کہ لاہور سے اوکاڑہ، ساہیوال ، ملتان اور بہاول پور تک حد نظرصفر ہے۔ دھند کے دوران شہری موٹر وے کے بجائے جی ٹی روڈ کو ترجیح دیں۔

جس کے بعد لاہور سے اسلام آباد آنے والے ٹریفک کا رخ کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، موٹر وے ایم تین پر حد نگاہ صفر ہے، جب کہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹر وے شدید دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

دوسری خیبرپختونخوا میں بھی حالات مختلف نہیں چارسدہ، صوابی اور پشاور میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی تک شدید دھند کا راج ہے، جس کے بعد حد نظر صرف10 میٹر رہ گئی، جب کہ چار سدہ شہر اور گرد و نواح میں بھی شدید دھند ہے، جس کے بعد وہاں حد نگاہ دس میٹر رہ گئی ہے۔

فیصل آباد میں دھند کے باعث حد نگاہ بیس ميٹر رہ گئی، شديد دھند کی وجہ سے موٹر وے ہر قسم کی ٹريفک کيلئے بند ہے، پنجاب میں دھند کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازيں موسم بہتر ہونے کے بعد لاہور روانہ کردی جائيگی، لاہور، فیصل آباد، ملتان ایئرپورٹ پر دھند ختم ہونے پر پروازیں بحال کی جائیں گی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ میں شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوئے، شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر دو مسافر بسوں میں تصادم سے دس افراد زخمی ہوگئے، موٹر وے ایم تھری پر حد نگاہ صفر ہونے سے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ سڑکیں ویران اور ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا اثر بارہ بجےتک برقرار رہے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق ریل گاڑیوں کا شیڈول بھی دھند کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube