Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

میرانشاہ،ڈانڈے درپہ خیل میں طالبان جنگجوکےگھر پرمیزائل حملہ،5 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2013 | Last Updated: 9 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2013 | Last Updated: 9 years ago

اسٹاف رپورٹ

میران شاہ : شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں اہم طالبان کمانڈر کے گھر پر میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، ذرائع کے مطابق حملے میں اہم طالبان کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق میران شاہ کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں اہم طالبان کماندر کے گھر پر 4 میزائل داغے گئے، حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ واقعے میں اہم کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمے کے وقت گھر میں اہم طالبان کمانڈرز کا اجلاس جاری تھا تاہم مارے جانے والے کمانڈر کے نام کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ میرانشاہ ہی کے علاقے ملا خان سرائے کے قریب تقریباً 48 گھنٹے قبل بھی ایک گھر پر میزائل حملہ کیا گیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئندہ میزائل حملہ ہونے پر نیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا تھا، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

میاں نواز شریف کے دورہ امریکا اور براک اوباما سے ملاقات کے بعد پاکستان میں یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔ سما

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube