Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

اسلام آباد: پمز سے اغواء کیا گیا بچہ قتل، لاش چوہڑ چوک سے مل گئی

SAMAA | - Posted: Nov 5, 2013 | Last Updated: 9 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 5, 2013 | Last Updated: 9 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز سے لاپتہ ہونے والا نومولود بچہ قتل کردیا گیا، لاش راولپنڈی کےعلاقے چوہڑ چوک سے ملی،  بچے کے اغواء اور قتل  کے الزام میں اسپتال کے شعبہ زچہ بچہ کے 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں سڑک کنارے سے پولیس کو 3 نومبر کو نومود بچے کی لاش ملی، تفتیشی افسر کے مطابق پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچائی جہاں اس کا پوسٹمارٹم کرلیا گیا ہے۔

بچے کے والد نے بیٹے کی شناخت کر لی، کہتے ہیں ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپتال انتظامیہ لاش آج اسلام آباد پولیس کے حوالے کرے گی، جسے ضروری کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔

لواحقین کے مطابق پمز میں نامعلوم خاتون اپنے رشتہ داروں کو دکھانے کے بہانے بچہ لے کر غائب ہوگئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بچے کے اغواء اور قتل کے شبہے میں پمز اسپتال زچہ بچہ وارڈ کے سب انجینئر اور او ٹی ٹیکنیشن کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بعض نرسوں اور ڈاکٹروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube