ویب ڈیسک:
دادو : سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر زائرین کی کار اور ڈمپر میں تصادم کے باعث چار افراد جاں بحق، جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
سیہون میں انڈس ہائی وے پر گاڑھی موری لعل باغ کے قریب کراچی سے سیہون لعل شہباز قلندر کے مزار جانے والی زائرین کی گاڑی ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ ،حادثے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے کھارادر سے ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں صادق، عامر، نعمان اور شکیل شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں اویس، دانش اور امتیاز شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء