Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ملک میں سردی نےزورپکڑناشروع کردیا،مزیدخشک موسم کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2013 | Last Updated: 9 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2013 | Last Updated: 9 years ago

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : ،لک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور اسکردو میں درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری تک گر گیا ہے، محکمہ  موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقے ان دنوں خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں اور اسکردو میں درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ ہنزہ میں درجہ حرارت منفی پانچ جبکہ گلگت میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ چند روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، ژوب اور خیبرپختونخوا کے مغربی علاقوں میں بادل چھائے رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ قلات میں دو، کوئٹہ اور نوکنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube