Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

انچولی دھماکہ، دو افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹر
کراچی: کراچی کے علاقے انچولی میں بم دھماکوں کامقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ تاہم تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ واقعے میں جاں بحق دو افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
بزدل دہشت گردوں نے ایک بار کراچی میں امن وامان کو پارہ پارہ کردیا ۔ کسی ماں کا لال ہمیشہ کی نیند سوگیا تو کسی کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا۔
رضویہ امام بارگاہ میں نماز جنازہ ادا کیا گیا جواں سال سالک جعفری کا جو باپ کی موت کے بعد چار بہن بھائیوں اور بیوہ ماں کا واحد سہارا تھا۔
انچولی کی محمدی مسجد میں انتالیس سالہ رضوان الحق کی نماز جنازہ ادا کی۔ رضوان تین بچوں کا باپ تھا۔ دھماکے کے وقت بچوں کے لیے دودھ لینے گیا۔
دوسری جانب جائے دھماکا سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے۔ تفیش کاروں کے مطابق دہشت گردوں نے تخریب کاری کا پرانا طریقہ آزمایا ۔۔ یعنی ایک کے بعد دوسرا دھماکا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق  دہشت گردوں نے سو گز کے فاصلے سے دو موٹرسائیکلیں کھڑی کیں جن میں آئی ای ڈی چار چار کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ سمیت نصب کی گئی تھی۔
پولیس نے دھماکے میں استعمال ہونے والی دونوں موٹر سائیکلوں کے چوری یا چھننے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
انچولی بم دھماکوں کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت سرکار مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube