Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

نسیم ولی کو اس وقت مداخلت کرنی چاہئے جب اسفند یار حکومت میں تھے، حاجی عدیل

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 24, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل حاجی عدیل کہتے ہیں بیگم نسیم ولی کو اس وقت مداخلت کرنی چاہئے تھی جب ان کا بھتیجا حکومت میں تھا۔

سماء سے بات کرتے ہوئے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ بیگم نسیم ولی کا احترام کرتے تھے اور کرتے رہیں گے۔

پارٹی کی تنظیم نو کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیگم نسیم ولی کے گرد وہ لوگ ہیں جنہیں الیکشن میں ٹکٹ نہیں ملے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ہمیشہ نقصان پہنچانے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں، جب بھتیجا اقتدار میں تھا، بیگم نسیم ولی کو اُس وقت مداخلت کرنی چاہئے تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube