Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

یو اے ویز میزائل فائر کرنے کیلئے لڑاکا طیاروں کو گائیڈ کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان کی مسلح افواج کو دیئے گئے بغیر پائلٹ طیارے جاسوسی کے علاوہ راکٹ اور میزائل فائر کیلئے لڑاکا طیاروں کو گائیڈ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

پاکستانی سائنسدانوں کی ایک اور کامیابی دفاع وطن کیلئے اہم سنگ میل  ہے، افواج پاکستان کو بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں سے لیس کردیا۔

بغیر پائلٹ طیارے براق اور شاہ پر سیٹلائٹ کے بجائے 22  فٹ پر محیط پروں میں موجود گائیڈڈ سسٹم سے اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، گروپ کیپٹن ایس اے حالی کہتے ہیں کہ براق اور شاہ پر جاسوسی کے علاوہ راکٹ اور میزائل فائر کیلئے لڑاکا طیاروں کو فضا ہی سے گائیڈ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

براق اور شاہ پر موسمی تغیرات کے حوالے سے سیٹلایٹ سے پہلے معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں، جس سے اقتصادی فوائد بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں، براق اور شاہ پر 55 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرکے اپنے تمام افعال بخوبی انجام دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بغیر پائلٹ طیاروں کو بوقت ضرورت دشمن پر میزائل حملوں کیلئے بھی استعمال کرسکتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube