اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : اسلام آباد میں وکلاء پر تشدد کے خلاف بلوچستان بھر میں آج عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
بائکاٹ کی اپیل بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلاء تنظیموں کی اپیل پر کی گئی، ہڑتال کے دوران کوئی بھی وکیل بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوا اور اسلام آباد میں تشدد سے زخمی ہونے والے وکلاء کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
وکلاء کے بائیکاٹ کی وجہ سے عدالتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے اور سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر وکلاء پر تشدد کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو سخت اقدام اٹھایا جائے گا۔ سماء