Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

لاپتہ افراد کیس: وزیر دفاع کے طور پر خواجہ آصف آج عدالت میں پیش ہوں گے

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
کراچی: وزارت دفاع کا اضافی قلمدان ملتے ہی خواجہ آصف کو آج پہلے امتحان کا سامنا کرنا ہوگا جب لاپتہ افراد کے کیس میں سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوں گے۔

سپریم کورٹ میں پیشی کے لیے پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف کو وزیر دفاع کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا۔۔ غور طلب بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز لاپتہ افراد کے کیس میں وزیر دفاع کو عدالت میں طلب کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا اضافی چارج دیا گیا، جبکہ سینیٹر پرویز رشید کو وزارت قانون وانصاف اور انسانی حقوق کا اضافی قلمدان سونپا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان بھی ان کے پاس رہے گا۔

سپریم کورٹ میں دونوں وزارتوں سے متعلق اہم مقدمات زیر سماعت ہیں۔  عدالت میں پیشی کیلئے دونوں وزرا کو اضافی قلمدان دیئے گئے ہیں۔۔۔ اس سے پہلے دفاع اور قانون و انصاف کی وزارت وزیراعظم کے پاس تھی۔۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube