اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کے علاقوں لیاری اور اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے سابق یو سی ناظم سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن ساڑھے 11 نمبر کے علاقے مہاجر چوک پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق یو سی ناظم جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق سابق یو سی ناظم کا تعلق متحدہ قوومی موومنٹ سے ہے۔
دوسری جانب سے لیاری کے علاقے میں لی مارکیٹ کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ اب بھی رکنے میں نہیں آرہا۔ سماء