Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

افراسیاب،اسفندیارنے350کروڑڈالر میں پختونوں کاسوداکیا،اعظم ہوتی کاالزام

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2013 | Last Updated: 9 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2013 | Last Updated: 9 years ago

اسٹاف رپورٹ
پشاور : اے این پی کے ناراض رہ نما اعظم ہوتی نے پارٹی قیادت پر الزامات کی بارش کردی، اعظم ہوتی کا کہنا ہے کہ اسفند یار ولی اور افراسیاب خٹک نے ساڑھے تین کروڑ ڈالر کے بدلے پارٹی کا سودا کردیا،شہدا کا لہو دبئی کے محل روشن کررہا ہے۔

اے این پی کے ناراض رہنما سینیٹر اعظم ہوتی پھٹ پڑے، پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران اعظم ہوتی نے سارا کچا چٹھا کھول کر رکھا دیا۔ انہوں نے پارٹی قیادت پر ساڑھے تین کروڑ ڈالر کے عوض اے این پی کا سودا کرنے کا الزام عائد کردیا۔ اعظم ہوتی نے انکشاف کیا کہ اسفند یار ولی اور افرسیاب خٹک نے امریکا سے خفیہ معاہدہ کیا۔۔۔پارٹی شہدا کا لہو اسفند یار ولی کے دبئی کے محل اور ہوٹل روشن کررہا ہے۔

اعظم ہوتی نے حاجی عدیل کی جانب سے ثبوت پیش کرنے کے مطالبہ پر کہا کہ خفیہ معاہدوں کی رسیدیں نہیں ہوتی جو وہ میڈیا کے سامنے پیش کریں۔  پریس کانفرنس کے اختتام پر ناراض اے این پی رہنما نے پارٹی قیادت کے خلاف دھماکوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube