Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

طالبان کے ساتھ مذاکرات جلد ہونگے، ہم ورک مکمل کرلیا، چوہدری نثار

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2013 | Last Updated: 9 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2013 | Last Updated: 9 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ہم ورک ممل کرلیا، بات چیت کا آغاز جلد ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نیکٹا پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف بڑی اتھارٹی ہوگی، مشترکہ انٹیلی جنس کیلئے حساس اداروں میں تعاون بڑھایا جائے گا، گواہوں سے متعلق قوانین کو مؤثر بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریپڈ رسپانس فورس قائم کی جارہی ہے، جس میں کا ایک ایئر ونگ بھی ہوگا، فورس دہشتگردی کی صورت میں کارروائی کرے گی۔

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جلد شروع ہوگا، اس کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ امن کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف نے بہت سے اقدامات کئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube