Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پنجاب حکومت کا لاہور کی طالبات کیلئے اسکوٹی اسکیم کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2013 | Last Updated: 9 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 30, 2013 | Last Updated: 9 years ago

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہورکی طالبات کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے مفت اسکوٹی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں 80 طالبات کو اسکوٹی دی جائیں گی۔ 

حکومت پنجاب نے طالبات کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے اسکوٹی اسکیم بھی تیار کرلی ہے جس کا پائلٹ پراجیکٹ جنوری میں شروع ہوگا۔

فاطمہ جناح یونیورسٹی سے شروع ہونے والے اس پراجیکٹ میں 80 طالبات کو میرٹ پر اسکوٹیاں فراہم کی جائیں گی۔

اہم بات یہ کہ طالبات پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی فکر سے بھی آزاد ہونگی کیونکہ ان میں پیٹرول نہیں ڈلے گا بلکہ یہ بیٹری پر چلیں گی اور 50 سی سی ہونے کے باعث انہیں ڈرائیونگ لائسنس لینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

کچھ طالبات اس خبر پر خوش ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ ہمارے سماجی حالات اسکوٹی چلانے کی اجازت نہیں دیتے، اسکوٹی اسکیم پر خواتین کے والدین کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

 اسکوٹی حاصل کرنے والی طالبات کو ڈرائیونگ ٹریننگ بھی حکومت پنجاب دے گی جبکہ پہلے 6 ماہ مختلف روٹس پر طالبات کے تحفظ کیلئے پولیس کا گشت بھی ہوگا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube