اسٹاف رپورٹر
ریاض: سعودی شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کو نائف بن عبد العزیز کے انتقال کے بعد نیا ولی عہد بنادیا گیا ہے۔ ان کے پاس وزیر دفاع کا قلمدان بھی رہے گا۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔
اس سے پہلے ان کے پاس وزیر دفاع کا قلمدان تھا جو بدستور ان کے پاس رہے گا۔
شہزادہ سلمان کو ان کے بڑے بھائی شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد ولی عہد بنایا گیا ہے جبکہ شاہی فرمان میں شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو نیا وزیر داخلہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔