Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سکھر میں مریضہ ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ہلاک

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ

سکھر:

سکھر کے نجی ہسپتال میں مریضہ ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ہلاک ہوگئی ، ورثاء نے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

سکھر کے نجی ہسپتال (حرا ہسپتال) کے باہر نعش کے ہمراہ احتجاجی مظاہر کرتے ہوئے مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر کی جانب سے انجیکشن کی غلط مقدار دینے کی وجہ سے ہماری ہمشیرہ کو ریکشن ہوا جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئیں۔ ورثاء کے مطابق ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ہلاک ہونے والی خاتون نرگس ستار کو پتہ (LIVER)میں پتھری کی شکایت پر سولا مارچ کو اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر نے آپریشن سے قبل مریضہ کو انجیکشن لگایا جس کے بعد مریضہ کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی ، جس پر ڈاکٹر نے انہیں کراچی لے جانے کا مشورہ دیا، تاہم کراچی پہنچنے سے قبل ہماری ہمشیرہ انتقال کرگئں،ورثاء کا کہنا ہے کہ   کراچی میں ڈاکٹرزکے مطابق انجیکشن کی زائد مقدار کے سبب مریضہ کو ریکشن ہوا تھا جس کے سبب مریضہ کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے اپنا موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹر کے متعلق بتایا کہ وہ کراچی گئے ہوئے ہیں ۔

سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube