Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

لیاری کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، درجنوں گرفتار، اسلحہ برآمد

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
کراچی : لیاری کے علاقے میں گزشتہ روز تین افراد کے قتل کے بعد کشیدگی برقرار ہے۔ آج صبح پولیس کی بھاری نفری نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی سربراہی میں لیاری کے چھ تھانوں کی پولیس نے کلری آگرہ تاج کالونی اور دیگرعلاقوں کا محاصرہ کرکے مشتبہ گھروں کی تلاشی لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک جوئے کےاڈے پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کو سی آئی ڈی سیل منتقل کردیا گیا ہے۔
   
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں چھ بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز لیاری آگرہ تاج کالونی اور کلری میں فائرنگ سے اے ایس آئی خلیل کچھی رہنما عبدالرشید اور ان کا محافظ زبیر جاں بحق جبکہ  دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے پر علاقے میں آج بھی کشیدگی برقرار ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری حساس مقامات پرتعینات کردی گئی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube