اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران پاک برطانیہ دفاعی معاملات پرتعاون کے فروغ پر مذاکرات کریں گےاوراس کےعلاوہ علاقائی سلامتی بالخصوص پاک افغان بارڈرکی سیکورٹی صورت حال پر بھی اہم تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی کواس دورے کی دعوت برطانوی ہم منصب نے دی تھی۔ سماء