اسٹاف رپورٹ
لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بابراعوان کو سینیٹر کے عہدے کیلئے نااہل قرار دینے کی درخواست پر فریقین سے اٹھائيس فروری کو جواب طلب کرليا ہے۔
درخواست مقامی وکيل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے سينیر وکلاء سلمان اکرم راجہ اور بيرسٹرعلی ظفر کو معاونت کیلئے طلب کرليا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختيار کيا ہے کہ بابر اعوان سينيٹر کے عہدے کے اہل نہيں کيونکہ انہوں نے اپنے اثاثے اليکشن کميشن سے چھپائے ہيں۔ عدالت نے بابر اعوان اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا ہے۔ سماء