اسٹاف رپورٹ
کراچی: قومی و صوبائی اسمبلیوں کی دس نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری رہے گا ۔۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے اڑتالیس اور ایک انچاس میں پولنگ کا عمل جاری ہے جہاں کئی پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔۔
بدین میں انتخابی عمل کے دوران اسلحے کی کھلے عام نمائش کی جا رہی ہے ۔۔ میانوالی میں پولنگ کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا ۔۔
اٹک کے حلقہ این اے اٹھارہ میں بھی پولنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں پنڈی گھیپ میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں آٹھ امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔
مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور قاف لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ رحیم یار خان کے چار پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا ہے ۔۔۔ سماء