Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

فائرنگ کے واقعات میں آٹھ سالہ لڑکی سمیت چارافراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹر
کراچی: کراچی میں میں فائرنگ اورتشدد کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ بس میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے ایک مسافر ہلاک ہوگیا۔ سہرب گوٹھ سے آٹھ سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ جامعہ کراچی میں دو طلباء تنظيموں کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں بارہ طالب علم زخمی ہوگئے۔
سولجر بازار ميں اقبال مارکيٹ کے قريب فائرنگ سے پچيس سالہ اشفاق اور لانڈھي ريڑھي گوٹھ ميں فائرنگ سے چھبيس سالہ محمد ادريس جاں بحق ہوگیا۔
غريب آباد ميں بس ميں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک مسافر کو قتل کر دیا گیا۔ سہرب گوٹھ سے آٹھ سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
دوسری جانب جامعہ کراچي ميں دوطلباء گروپوں ميں لاٹھي ، ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہواجس کي وجہ سے جامعہ کراچي ميدان جنگ بن گئي۔
اس دو بدو لڑائی کے دوران بارہ طالب علم زخمي ہوئے۔ صورت حال پر قابو پانے کے لئے پوليس اور رينجرز نے شيلنگ کرکے متعدد طالب علموں کو حراست ميں لے ليا۔
ہنگامہ آرائي کي وجہ سے جامعہ کراچي ميں تدريسي عمل معطل ہوگيا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube