Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

حضرت خواجہ سلیمان،حضرت نظام الدین کےعرس کی سالانہ تقریبات

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
ڈیرہ غازی خان : حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی اور حضرت خواجہ نظام الدین تونسوی کے سالانہ عرس کی تقریبات ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں شروع ہو گئیں ہیں۔

برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی پیشوا حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کی 166 ویں اور حضرت خواجہ نظام الدین تونسوی کے 46 ویں سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد تونسہ شریف پہنچ گئی ہے۔

عرس کے موقع پر دربار سلیمانیہ محمودیہ نظامیہ میں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور قوالوں نے ہدیہ تبرک پیش کیا۔

عرس کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی انتظامات کئے گئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube