اسٹاف رپورٹ
بیجنگ : پاک افواج کے سربراہ جنرل اشفاق پرويز کيانی نے بيجنگ ميں چینی وزیراعظم وین جیاباؤ سے ملاقات کی۔
چین نے پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جنرل کیانی اور چینی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
وین جیاباؤ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستانی عوام کا طرز زندگی بہتر بنانے اور اقتصادی ترقی میں مدد کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ جنرل کیانی نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی چیف سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں علاقائی سلامتی، دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سماء