اسٹاف رپورٹ
میران شاہ : شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں سیکیورٹی فورسزز کے کیمپ پر تین راکٹ فائر کیے گئے۔
میران شاہ میں فوجی کیمپ پر نزدیک ہی پہاڑی پر سے تین راکٹ فائر کیے گئے۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی شروع کردی۔ تاہم ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسرا واقعہ میران شاہ سے بارہ کلومیٹر دور بنو میران شاہ مرکزی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایشا چیک پوسٹ پر راکٹ فائر کیے گئے۔ سماء