اسٹاف رپورٹ
حافظ آبا د: ذکر کرتے ہیں پنجاب کے ضلع حافظ آباد کا ۔۔۔ جہاں سوٹ ، بوٹ پہنے ڈاکوؤں
نے جیولر کی دکان کے تالے توڑ کر دس کڑور روپے مالیت کے زیورات لوٹ لئے ۔۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل کے آفس کے قریب سوٹ بوٹ پہنے درجن سے زائد ڈاکو ۔۔ تالے توڑ کرجیولر کی دکان میں گھس گئے ۔۔ اور لوٹ مار شروع کردی ۔۔ اس دوران ڈاکوؤں نے راہ گیروں اور سیکیورٹی گارڈ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔۔ ڈاکو دس کڑور روپے مالیت کے زیورات اور پندرہ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے ۔۔ ڈاکو ایک گھنٹے تک واردات میں مصروف رہے مگر پولیس کا کوئی نام ونشان نہیں تھا ۔۔ صرافہ ایسوسی ایشن نے واردات کے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے. سماء