اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا سپریم کورٹ میں پیش ہونا جمہوریت کی فتح ہے۔ افواہیں اڑانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے وزارت داخلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ۔۔۔ انہیں اطلاع ملی تھیں کہ کچھ وکلاء اورچند لوگ کالے کوٹ پہن کرسپیریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی کے وقت حالات خراب کرنا چاہتے ہیں تاہم مناسب انتظامات کے باعث اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے، وزیراعظم کے عدالت عظمیٰ میں پیش ہونے کو جج صاحبان نے بھی سراہا ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ منصوراعجاز کی طرف سے ویزے کی درخواست کے بعد ابھی تک سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفارت خانے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ منصوراعجاز کے پاس چونکہ امریکی پاسپورٹ ہے تو انھیں امریکا سے ہی ویزے کی درخواست دینا چاہیئے۔
پرویزمشرف کی پاکستان آمد کے بارے میں سوال پرانھوں نے کہا کہ مشرف اشتہاری ہوچکے ہیں۔ انھیں پاکستان آمد پرگرفتارکرلیا جائے گا۔ سماٴ