Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

محکمہ ریلوے کا حال بدحال، متعدد ٹرینیں پانچ سے گیارہ گھنٹے لیٹ

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
کراچی : اندرون ملک سے کراچی آنے والی بیشتر ٹرینیں پانچ سے گیارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینوں میں آج سب سے زیادہ تاخیر کا شکار کوئٹہ سے آںے والی بولان میل ہے جو گیارہ گھنٹے کی تاخیر سے شام چھ بجے کراچی پہنچے گی۔

پشاور سے کراچی آنے والی کوشحال خان خٹک ایکسپریس نو گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے۔ سرگودھا سے آنے والی ملت ایکسپریس چھ گھنٹے کی تاخیر سے ساڑھے تین بجے کراچی پہنچے گی۔

سیالکوٹ سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس آٹھ گھنٹے تاخیر سے شام پانچ بجے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی فرید ایکسپریس سات گھنٹے تاخیر سے شام ساڑھے چھ بجے کراچی پہنچے گی۔

ملتان سے آنے والی بہاوالدین ذکریا ایکسپریس نو گھنٹے کی تاخیر سے شام پانچ بجے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس ساڑھے ساتھ گھنٹے کی تاخیر سے شام ساڑھے چھ بجے کراچی پہنچے گی۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube