اسٹاف رپورٹر
لاہور: ادویات سے ہلاکتوں پر اپوزیشن نے وزیراعلیٰ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔
ادویات کے ردعمل کے معاملے کی بازگشت دوسرے روزبھی پنجاب اسمبلی میں سنائی دیتی رہی۔
قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا اورناقص حکمت عملی پران سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرڈالا۔
اپوزیشن کا موقف ہے کہ شہبازشریف گڈ گورننس کے نام پرمتعدد وزارتوں پر قابض ہیں جس سے معاملات خراب ہورہے ہیں۔
صرف اپوزیشن ہی نہیں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی صوبے میں وزیرصحت مقرر نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔
صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا موقف ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسري جانب ۔پيپلزپارٹي کي رکن اسمبلي ساجدہ ميرنے کنسرٹس کي حمايت ميں قرارداد اسمبلي سيکرٹريٹ ميں جمع کروادي۔۔ليکن ارکان اسمبلي کي اکثريت نے تعليمي اداروں ميں قابل اعتراض کنسرٹس کے انعقاد کي مخالفت کي۔
اجلاس کے دوران ایوان نے گورنر کي جانب سے اعتراض لگاکر واپس بھيجے گئے بلوں ميں سے چودہ بلوں کو کثرت رائے سے منظور کرليا۔۔۔۔اور گورنر کے تمام اعتراضات کو مسترد کردياگيا۔