Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ملتان: قبرستان سےنومولود بچوں کی لاشیں غائب کرنے کا انکشاف

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹر

ملتان: کے قاسم بیلہ قبرستان کی بے حرمتی کا افسوناک واقعہ منظرعام پرآیا ہےاور قبریں کھود کر نومولود بچوں کی لاشیں غائب کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

قاسم بیلہ کے باسیوں نے نشاندہی کی ہے کہ آرمی قبرستان میں نومولود بچوں کی سات سے زائد قبریں کھودی گئی ہیں ۔۔۔ جن میں سے نعشیں بھی نکال لی گئیں ہیں ۔۔۔ قبروں کے قریب خون آلود کفن بکھرے پڑے تھے اور ایک مقام پر سرجیکل دستانے بھی پائے گئے ۔۔۔ مقامی افراد کو خدشہ ہے کہ یہ کسی عملیات کرنے والے کی حرکت ہے۔

قبرستان کے منتظمین  کہتے ہیں کہ یہ کام کسی جانور کا ہو سکتا ہے۔

واقعے کے بعد شہریوں میں خوف پایا جا رہا ہے ۔۔ انہوں نے معاملے کی فوری تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سماٴ

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube