اسٹاف رپورٹ
کراچی: کراچی کے علاقے گارڈن کے ایک گھر میں کھانا بنانے کے دوران اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا ۔۔ جس کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
گارڈن میں فوارہ چوک کے قریب ایک عمارت کی تیسری منزل پر واقع فلیٹ میں کھانا پکایا جا رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہو گیا ۔۔ دھماکے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے. سماء