Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

اوگراکی عوام پرپیٹرول بم گرانےکی تیاریاں مکمل،6فیصداضافے کا امکان

SAMAA | - Posted: Jan 31, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 31, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : عوام پر پیٹرولیم بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں چھ فیصد اضافے کا امکان ہے۔

آبنائے ہرمز سے متعلق امریکا اور ایران کے بیانات کے نتیجے میں عرب گلف مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3 سے 6 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیٹرول5.37 روپے فی لیٹر، ہائی اوکٹین 6.30روپے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.11روپے، مٹی کا تیل 2.78روپے اور لائیٹ ڈیزل 3.43روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ  یکم فروری سے پیٹرولیم لیوی کم کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں۔ جس کے لئے اضافی سبسڈی بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔
   
حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر صارفین سے براہ راست پیٹرولیم لیوی وصول کرتی ہے جس میں کمی نہ کی گئی تو پیٹرول 94.91روپے فی لیٹر،ہائی آکٹین 118.21 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 101.93روپے،

مٹی کا تیل 92.02روپے اور لائٹ ڈیزل 93.21روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے یا ان میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کرے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube