Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

دبئی میں زیر علاج صدر کی طبیعت میں بہتری کی تصدیق

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2011 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2011 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
دبئی : دبئی میں زیر علاج صدر آصف زرداری کی طبیعت  بہتر ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

معالج نے بھی ٹیسٹ رپورٹس کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔
 
صدر آصف علی زرداری دبئی کے امریکن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسين نے بتایا کہ صدر معمول کا طبی معائنہ کرانے گئے ہیں اور ان کے ٹيسٹ پہلے سے طے تھے۔

اب تک ان کی تمام ميڈيکل ٹيسٹ کی رپورٹس درست ہيں۔ ايک دو دن ميں مزيد ٹيسٹ ہوں گے۔

ڈاکٹر عاصم کے مطابق صدرکی صحت سے متعلق پھيلائی گئی خبريں بے بنياد ہيں۔ وہ آئندہ 2 سے 3روز میں وطن واپس آجائیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد صدر کو صحت مند قرار دے دیا ہے۔

ڈاکٹر اس بات کا تعین بھی کر رہے ہیں کہ حالیہ تکلیف دواؤں کے منفی اثر کی وجہ سے تو نہیں ہے۔

صدر مملکت ابھی دبئی میں ہی زیرعلاج رہیں گے اور ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube