Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کیس: راجہ پرویز، اور ناہید خان بری

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2011 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2011 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی: شہر کی سول عدالت نے ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کیس میں راجہ پرویز اشرف اور ناہید خان کو بری کر دیا۔۔

سابق وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف اور بینظیر بھٹو کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری نائید خان کے خلاف ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت، راولپنڈی کے سول جج محمد اکرمہ نے کی، استغاثہ کے گواہ عدالت کی بار بار تنبِیہ کے باجود شہادت کے لئے پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور نائید خان کو مقدمہ سے بری جبکہ شہزادہ کوثر گیلانی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف، نائید خان اور شہزادہ کوثر گیلانی پر الزام تھا کہ انہوں نے انیس سو اٹھانوے میں احتساب بیورو کے آفیسر پر سیاہی پھینکی اور ہنگامہ آرائی کی تھی ۔ جس پر رجسٹرار ہائی کورٹ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خلاف تھانہ ائرپورٹ میں مقدمہ درجہ ہوا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube