اسٹاف رپورٹ
لنڈی کوتل: خیبرایجنسی میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران امن لشکر کے دو رضا کارجاں بحق ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کےعلاقےمیں آج صبح دہشت گردوں نے امن لشکر کے رضا کاروں پرحملہ کردیا۔ حملے میں امن لشکر کے دو رضا کار موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
امن لشکرکے ساتھ گشت پرموجود خاصہ دارفورس کےایک اہلکارکو دہشت گردوں نےاغوا کرلیا ہے ۔۔ سماء