Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

تحریک انصاف، ہزارہ صوبہ بنائے گی۔ عمران خان

SAMAA | - Posted: Dec 15, 2011 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 15, 2011 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹر

خانپور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ہزارہ صوبہ بنائے گی ۔۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں حکومت بتائے جمہوریت کے خلاف سازش کون کررہا ہے ۔۔ اس کا راستہ روکا جائے گا۔ 

 ہزارہ کے علاقے خان پور میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پچیس دسمبر ۔۔ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہوگا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی نفرتوں کی سیاست ختم کرنے جارہے ہیں۔۔  وہ کہتے ہیں ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔۔ صرف ایماندار قیادت کی کمی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت کو لگتا ہے جمہوریت کے خلاف سازش ہورہی ہے تو اس کی نشاندہی کرے۔۔ تحریک انصاف جمہوریت کو پٹری سے اترنے نہیں دے گی۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے خطاب میں حکومت کو جانے کا اشارہ بھی  کرگئے۔ سماٴ

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube