Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

مجھے یا صدر کو ہٹانا چاہتے ہیں تو آئینی طریقہ استعمال کریں،گیلانی

SAMAA | - Posted: Dec 25, 2011 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 25, 2011 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
کراچی : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کابینہ ارکان کے ساتھ آج کراچی میں  موجودہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں یا صدر کو ہٹانا چاہتا ہے تو آئین میں طریقہ درج ہے۔ انہوں نے سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ آئین کا احترام نہ کیا گیا تو تیسری قوت کو موقع مل جائے گا۔

پاکستانی سیاست میں ہلچل ہے، افواہیں ہیں ، وضاحتیں ہیں اور انتباہ ہیں ۔۔ وزیراعظم گیلانی وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے لئے کراچی آئے تو مزار قائد پر بھی حاضری دی اور پھر میڈیا سے گفتگو بھی کی، 

انہوں نے حکومت کے کارنامے گنوائے اور واضح کیا کہ ان کی تو پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت بھی نہیں پھر بھی جو کچھ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، وزیراعظم نے سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ تبدیلی کے لئے اگر آئین سے ہٹ کو کوئی راستہ اپنایا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی کے لئے انہوں نے بہت جدوجہد کی، ججوں کو رہائی اور اب ان کے فیصلوں کو سرآنکھوں پر رکھتے ہیں۔

ملک کی سلامتی کے لئے فوج کی قربانیوں کا بھی انہیں احساس ہے، جنہوں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کر دیا وہ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وہ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

اس سے پہلے کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے اور اس کی بالادستی کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، مشکلات ضرور ہیں لیکن وہ اس مقصد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube