Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

میمو کیس،آرمی چیف اور جنرل پاشا نے بیان حلفی جمع کرادیا

SAMAA | - Posted: Dec 26, 2011 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 26, 2011 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وفاق نے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، حسین حقانی اور منصور اعجاز کے بیان حلفی کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے وفاق کی جانب سے جواب جمع کرایا۔ اٹھارہ صفحات پر مشتمل جواب میں میمو کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا گیا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز نے پاکستانی اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ کاغذ کا ایک ٹکڑا ملکی سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔

ملکی دفاع کیلئے فوج کی قربانیوں سے کسی کو انکار نہیں۔ پاکستان کے عوام نے بھی ملکی سلامتی اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔ بے نظیر بھٹو نے ملک ہی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور جنرل پاشا کی ملاقات ہوئی، حسین حقانی سے استعفی نہیں لیا، وہ خود مستعفی ہوئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube