اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے۔
ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان میں صدر زرداری کا کہنا ہے کہ چوتھی برسی پرشہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کا تحفظ کیا جائے۔
تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ بے نظیرکی برسی پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ آج کے دن آمروں کے خلاف عمر بھر لڑنے والی شہید بے نظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کیا جائے۔
جمہوری طاقتوں محب وطن پاکستانیوں پرزور دیا جائے گا کہ وہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنادیں۔ ان کا کہنا تھا شہید بے نظیر بھٹو کا قتل ملک میں جمہوریت کے استحکام کو روکنے کی سازش تھی اور ان کے قتل سے انتہا پسندی کے خلاف اہم ہتھیار ختم کردیا گیا ہے۔ سماء