اسٹاف رپورٹ
ٹیکسلا: شہر کی پولیس نے جی ٹی روڈ پر اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔۔ اس کارروائی میں دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔۔۔
پولیس کے مطابق، خفیہ اطلاع ملنے پر گاڑی نمبر، جے جی اے چار سو سینتالیس کو جی ٹی روڈ پر قائم پولیس ناکے پر روک کر تلاشی لی گئی ۔۔ جس کے نتیجے میں گاڑی کے خفیہ خانوں سے دو ہزار پانچ سو راؤنڈ، پانچ پستول، تین رائفلز اور چار ریپیٹر گنیں برآمد کرلی گئیں ۔۔
پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور تنویر اور اس کے ساتھی امجد کو گرفتار کر لیا ہے ۔۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ پشاور سے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا تھا ۔۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔۔۔ سماء